پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

آئی این پی  منگل 30 مئ 2023
منجمد گوشت کی عالمی مانگ پاکستان کے لیے ایک موقع ثابت ہو سکتی ہے، رپورٹ ویلتھ پاک۔ فوٹو: فائل

منجمد گوشت کی عالمی مانگ پاکستان کے لیے ایک موقع ثابت ہو سکتی ہے، رپورٹ ویلتھ پاک۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

پاکستان کو منجمد گوشت کے معیار اور تازگی کو برقرار رکھنے کیلیے پروسیسنگ کی جدید سہولیات اور ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی ضرورت ہو گی۔2020 میں گائے کے گوشت کی عالمی تجارت 54 بلین ڈالر تھی۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق منجمد گوشت کی عالمی مانگ پاکستان کے لیے ایک موقع ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ دنیا میں گوشت خصوصا گائے کے گوشت کے بڑے پروڈیوسر اور برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔