- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
کراچی: نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے مدرسے کا طالبعلم جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے فائرنگ میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل (پستول) برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقتول کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، مقتول کی شناخت 17 سالہ ابوبکر راجپوت ولد شاہد راجپوت جبکہ زخمی کی شناخت 35 سالہ معاویہ ولد محمد الطاف کے ناموں سے کی گئی۔
مقتول نصرت بھٹو کالونی سیکٹر 7/C بلال مسجد کے قریب کا رہائشی اور 3 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، گھر کے قریب واقعے مدرسہ میں زیر تعلیم تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شارع نورجہاں پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا سے معلومات حاصل کرنا چاہی تو ان کے اور مقتول کے ورثا میں تلخ کلامی ہوگئی تاہم وہاں موجود مقتول کے ایک رشتے دار نے ایس ایچ او کو تفصیلات اور ملزمان کے نام بھی بتا دیے۔
ایس ایچ او شارع نورجہاں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر فائرنگ میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں حارث ولد ابوبکر، شہباز عرف بھایا ولد علی شیر اور عالم زیب ولد اجمل خان شامل ہیں، ملزمان سے آلہ قتل ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتاری کے بعد انکشاف ہوا کہ فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول گرفتار ملزم عالم زیب کا تھا جو شہباز عرف بھایا اس سے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کے لیے لایا تھا، فائرنگ کے دوران حارث نے شہباز سے پستول لیکر فائرنگ کی جس سے ابوبکر جاں بحق جبکہ معاویہ زخمی ہوگیا۔
پولیس نے تینوں ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کر کے 302/324/34 کے تحت واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 319/23 درج کر لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔