برطانوی جنرل پیٹرک نکولس یارڈلے کی آرمی چیف سے ملاقات

ویب ڈیسک  بدھ 31 مئ 2023
فوٹو: ٹویٹر

فوٹو: ٹویٹر

 راولپنڈی: برطانوی چیف آف اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے آرمی چیف جنرل  سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دو طرفہ امور اور دفاعی شعبے میں تعاون پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل  سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی  دل چسپی کے امور اور دفاعی شعبے میں تعاون پر غور کیا گیا۔

برطانوی چیف آف اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کا اعتراف کیا۔

اس سے  پہلے برطانوی چیف آف سٹاف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے بھی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

قبل ازیں  جی  ایچ کیو پہنچنے پرجنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے مونراڈ سینڈرز نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے  انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔