میانوالی ایکسپریس ٹرین پٹری سے اتر گئی، متعدد افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جون 2023
فوٹو : پاکستان ریلوے

فوٹو : پاکستان ریلوے

لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین میانوالی ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب پٹری سے اتر گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر کر الٹ گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے، ریسکیو 1122 نے مسافروں کو طبی امداد دی۔

ٹرین کی متاثرہ بوگی کو الگ کرکے مسافروں کو دوسری کوچز میں بیٹھا کر ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

میانوالی ایکسپریس ٹرین لاہور سے براستہ کندیاں جنکشن، میانوالی، داؤد خیل جنکشن اور ماڑی انڈس تک جاتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔