جسم پر 34 ٹیٹو کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ بنانے والے دو مارول مداح
دونوں افراد نے اپنے جسموں پر مارول کے کرداروں کے 34 ٹیٹوز کندہ کروا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ مشترکہ طور پر اپنے نام کیا ہے
امریکا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے دو اجنبیوں کو ایک ہی شوق نے مشترکہ طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کروا دیا۔ دونوں افراد نے اپنے جسموں پر مارول کے کرداروں کے 34 ٹیٹوز کندہ کروا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ مشترکہ طور پر اپنے نام کیا ہے۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے کامک بُک کے مداح رِک اسکولمیئرو نے 2018 میں اپنے جسم پر 31 سُپر ہیرو کے ٹیٹو کندہ کروا کر گینیرز ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
حال ہی میں امریکا کے ریان لوگسڈن نے 34 مارول ٹیٹو بنوا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے درخواست جمع کروائی لیکن اس ہی دوران ادارے کو رِک کی جانب سے بھی درخواست موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے جسم پر ٹیٹو کی تعداد بھی بڑھ کر 34 ہوگئی ہے۔
جس کے بعد گینیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر دونوں کے نام کر دیا۔