بھارت کا جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ

جرمن حکام نے بچی کو تحویل میں لیا تو اس کی عمر 7 ماہ تھی


ویب ڈیسک June 03, 2023
بچی کی حوالگی کے مسئلے پر بھارت اور جرمنی کے تعلقات کشیدہ ہیں:فوٹو:فائل

بھارت نے جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جرمنی میں مقیم بھارتی جوڑے کی بیٹی کو جرمن حکام نے 2021 میں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ اس وقت بچی کی عمر 7 ماہ تھی۔ بچی اریحہ شاہ حادثاتی طور پر اپنی دادی کے ہاتھوں زخمی ہوگئی تھی جس کے بعد اسے تحویل میں لیا گیا۔

بچی کے والد جرمنی میں کام کرتے تھے جو اس واقعہ کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ بھارت واپس چلے گئے تھے۔ بچی کی حوالگی کے مسئلے پر جرمنی اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے جرمنی سے اریحہ شاہ کو بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بچی کی والدین سے علیحدگی کو انسانی، سماجی اور ثقافتی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ بچی ٹھیک ہے اور اس کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں