ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، مزید برادشت نہیں کرینگے، گرفتار پی ٹی آئی خواتین

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2023
(فوٹو: ویڈیو گریب)

(فوٹو: ویڈیو گریب)

 لاہور: پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے، اب ہم مزید برداشت نہیں کریں گے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کا کہنا تھا کہ رات کو 5 عورتوں  نے  آکر ہماری تلاشیاں لیں ۔ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے ہماری فیملیز کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ 25 دن ہمیں جیل میں رکھا گیا، اب اور کیا کرنا ہے۔اب ہم اور برادشت نہیں کریں گے ۔ہمارے وکلا کو بلایا جائے۔ یہ ظلم مزید نہیں چل سکتا ۔ہم کوئی چور ڈاکو نہیں ہیں ۔

عالیہ حمزہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ توہینِ پارلیمنٹ ،توہینِ عدالت کی باتیں ہوتیں ہیں مگر خواتین کی عزت  کی بات نہیں ہوتی ۔ صنم جاوید نے کہا کہ ہمارا نام لے کر پریس کانفرنسز ہورہیں ہیں ، ہمیں بولنے کی اجازت نہیں ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجا، خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایڈمن جج عبہر گل کے روبرو پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔