مصرکی سرحد کے قریب 3 اسرائیلی اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

تل ابیب: مصر کی سرحد کے قریب نامعلوم افراد نے تین اسرائیلی اہلکاروں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان  نے بتایا کہ مصر کی سرحد کے قریب ایک گروپ نے سرحدی علاقے میں گھس کر فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ سے دو اسرائیلی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ایک مسلح شخص اور تیسرا اسرائیلی اہلکار چند گھنٹوں کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

مصری ذرائع نے بتایا اسمگلرروں کے ایک مسلح گروپ نے اسرائیلی سیکیورٹی کے گھیرے سے بچ نکلنے کے دوران فائرنگ کی۔ ترجمان اسرائیلی فورسز کے مطابق ہفتے کو ڈیوٹی کے دوران دو اسرائیلی اہلکار فائرنگ سے ہلاک ہوئے جن کی لاشیں وصول کی جاچکی ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بعد میں اسرائیلی علاقے میں دراندازی کی نشاندہی کی اور اس کی افواج پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں بندوق بردار اور تیسرا اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔