ہولناک انسانی تجربات کے لیے قائم دوسری عالمگیر جنگ کا پراسرار بنکر دریافت

جاپانی عسکری سائنسدانوں نے ’یونٹ 731‘ نامی بنکرمیں چینی قیدیوں کو تختہ مشق بنایا تھا اور جراثیم سے آلودہ کیا تھا


ویب ڈیسک June 06, 2023
اینڈا میں واقع ایک مقام کا فضائی منظر جس کے نیچے قائم سرنگوں میں چینیوں پر ہولناک طبی تجربات کئے گئے تھے۔ فوٹو: ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

دوسری عالمی جنگ میں جاپانی افواج کے چینی فوجیوں پر ظلم و تشدد کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے۔ اس کی تصدیق چینی ماہرینِ آثارقدیمہ نے کی ہے جنہوں نے حال ہی میں ایک زیرِ زمین خفیہ فوجی بنکر دریافت کی ہے۔

اس بنکر میں جاپانی عسکری سائنسداںوں نے چینی جنگی قیدیوں اور دیگر افراد پر عجیب وغریب اور ہولناک طبی تجربات کئے تھے جن کا تذکرہ جنگی تاریخ میں ملتا ہے۔

جاپانی شاہی افواج نے اسے یونٹ 731 کا نام دیا تھا۔ چینی علاقے اینڈا کے پاس اس بنکر میں 1935 سے 1945 تک ہولناک سائنسی تجربات کئے گئے تھے۔ جاپانیوں نے چینی قیدیوں کو بے ہوش کئے بغیر ان کی سرجری کی، ان پر جراثیم کے اثرات دیکھے اور کئی طرح کے کیمیائی تجربات کے لیے انہیں تختہ مشق بنایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ طرح طرح کی بیماریوں کے جراثیم بھی آزمائے گئے کیونکہ جاپانی چین کی بڑی آبادی کو ٹائفائیڈ، ہیضے اور طاعون کا شکار بنانا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے کے لیے زیرِ زمین بنکروں میں ایسے تجربات کئے گئے تھے۔

چینی ماہرین کی دریافت کے بعد سرنگ نما بنکر میں کئی کیمرے، پنجرے نما سیل، آپریشن تھیٹر اور آلات بھی ملے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں