- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان مخالف کردار ادا کرکے تھک چکا ہوں، شمعون عباسی
کراچی: اداکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں پاکستان مخالف کردار ادا کر کے تھک چکے ہیں۔
ایک انٹرویو میں شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اب پاکستان مخالف کردار نہ دئیے جائیں کیونکہ ایسے کردار ادا کرکے تھک چکا ہوں۔اتنے منفی کردار ادا کیے ہیں کہ اب تو بعض اداروں سے بھی فون آنے لگے ہیں۔
شمعون عباسی نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر کوانہوں نے متعارف کرایا تھا جبکہ ہمایوں سعید کی کامیابی میں بھی ان کا کردار رہا ہے۔ شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں وہ لکھاری اور ہدایت کار ہی ہیں لیکن نئی نسل انہیں بطور اداکار جانتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بنائی گئی ان کی آنے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کی شوٹنگ مکمل ہوچکی اب اس کی ریلیز کا انتظار ہے جس کے لیے کچھ اداروں کی اجازت درکار ہے۔
اداکارہ میرا سے متعلق شمعون عباسی نے کہا کہ میرا کوئی ڈرامے بازی نہیں کرتیں وہ جیسی ہیں، ویسی ہی باتیں کرتی ہیں۔ ان سے متعلق بعض لوگ غلط باتیں بھی پھیلاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔