ڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار حافظ قرآن جاں بحق مدرسے جارہا تھا

حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا


Staff Reporter June 06, 2023
حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا

سپرہائی وے پر معروف نجی ریسٹورینٹ کے قریب تیزرفتار ڈمپرکی ٹکرسے موٹر سائیکل پرسوار حافظ قرآن ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے سپرہائیوے معروف نجی ریسٹورینٹ کے قریب تیزرفتار ڈمپرکی ٹکرسے موٹر سائیکل پرسوارایک نوجوان موقع پرجاں بحق اور دوسراشدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت 19 سالہ رضوان اورزخمی کی 17 سالہ سلمان کے نام سے کی گئی۔

دونوں سگے بھائی اورسہراب گوٹھ سپرمارکیٹ کےرہائشی تھے ۔ اہلخانہ کے مطابق دونوں بھائی موٹرسائیکل پرسوارہوکرمدرسےجارہےتھے۔

متوفی19سالہ رضوان اورزخمی 17سالہ سلمان کامدرسے میں آج امتحان تھا ۔

متوفی رضوان دسویں جماعت اور درس نظامی کاطالب علم تھا،زخمی سلمان نویں جماعت اوردرسی نظامی کاطالب علم ہےدونوں بھائی حافظ قرآن بھی ہیں ۔

متوفی رضوان چاربھائیوں میں بڑااورزخمی سلمان دوسرے نمبرپرہےدونوں بھائیوں کےوالدمسجدمیں پیش امام ہیں۔

حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا تاہم پولیس نےڈمپرکوقبضےمیں لےکرفرارڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب نیو کراچی تھانے کے علاقے سلیم سینٹرکے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن بچہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔ بچے کی شناخت2 سالہ افتخارعلی ولد انتظارعلی کے نام سے کی گئی۔

نیو کراچی تھانے کے قائم مقام ایس ایچ او سلیم صدیقی کے مطابق بچہ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا اور اپنی والدہ کے ہمراہ دوائی لینے کے لیے آیا ہوا تھا۔

والدہ بچے کوگود میں لیکر سڑک عبور کر رہی تھیں کہ موٹرسائیکل سوارسے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچہ والدہ کی گودسے سڑک پر گرکرجاں بحق ہوگیا۔

پولیس نےقانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں