فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے والے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی سینیٹرز

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جون 2023
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹٰ نے نو مئی واقعات پر مذمتی قرارداد متفتہ طور پر منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نو مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور پھر پارلیمانی پارٹی نے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ان واقعات کی شفاف تحقیقات اور مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی بے حرمتی،قومی املاک کو نقصان اور دفاعی تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں، پاکستان کی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے مظبوط افواج ناگزیر ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان میں محبت اور اعتماد کا رشتہ ہے، ہر وہ عمل اور بیانیہ جو اس رشتہ میں دراڑ ڈالے اسکو مسترد کرتے ہیں، ہم شہداء کے اہلخانہ سے بھرپور اظہار یکجتی کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔