ورلڈکپ جیتنا اور ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنا اگلا ہدف ہے، ہیڈکوچ

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 10 جون 2023
شاہین سمیت تمام بالرز کے ورک لوڈ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، گرانٹ بریڈ برن (فوٹو: پی سی بی)

شاہین سمیت تمام بالرز کے ورک لوڈ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، گرانٹ بریڈ برن (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ میرا ہدف بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ جیتنا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔

لاہور میں اسپنرز کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی پلان کا حصہ ہیں، جسکی بھی ٹیم میں جگہ بنتی ہوگی اسے موقع فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشنز اسپن بولنگ کیلیے سازگار ہوں گی، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی اسپنرز ان کے بیٹرز کیلیے پریشانیاں پیدا کریں۔ لاہور کی سخت گرمی میں ٹریننگ سے اسپنرز کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023؛ شیڈول کب جاری کیا جائے گا؟ آئی سی سی چیف کا اعلان

شاہین شاہ آفریدی پر ورک لوڈ کے سوال پر ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کاؤنٹی اور لیگز کھیل رہے ہیں، پیسر سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ورک لوڈ پر نظر رکھتے ہیں،کھلاڑیوں کی مہارت اور فٹنس دونوں پر توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔