پشاور میں گھر کے اندر چار افراد کے قتل کا ملزم 24 گھنٹے میں گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 15 جون 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

خیبر: پولیس نے پشاور میں گھر کے اندر چار افراد کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم دوست کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل تھانہ باڑہ کی حدود میں گھر میں سوئے ہوئے چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، چاروں افراد ایک ہی خاندان کےتھے۔ آج پولیس نے قتل کا معمہ محض 24 گھنٹے میں حل کرلیا۔

ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ علاقہ ملک دین خیل میں مکان کے اندر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا گیا تھا جن کا قاتل دوست نکلا، ملزم شیردل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : خیبر؛ مکان میں گھس کر ملزمان کی فائرنگ، 4افراد جاں بحق

ڈی پی او کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا،  ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی ہے، ملزم کو تھانہ باڑہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔