نماز کی ویڈیو شیئر کرنے پر مداحوں نے نادیہ حسین کی کلاس لے لی

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نماز پڑھنے کے غلط طریقے کی بھی نشاندہی کی


ویب ڈیسک July 29, 2023
[فائل-فوٹو]

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنے نماز پڑھنے کی ویڈیو پوسٹ کی جس پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے کافی تنقیدیں کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر نادیہ حسین کو انکی نماز کی ویڈیو نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اداکارہ کے بہت سارے مداحوں نے تبصرے کیے ہیں کہ نماز پڑھنا ایک اچھا عمل ہے لیکن اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ریاکاری میں آتا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)






سوشل میڈیا صارفین نے ان کے نماز پڑھنے کے غلط طریقے کی بھی نشاندہی کی۔ کچھ مداحوں نے اُن کے ناخن دیکھے جو کہ مصنوعی لگے ہوئے تھے جس پر مداحوں کا کہنا تھا کہ ان ناخنوں پر وضو کیسے کیا؟ کیونکہ پانی کا جِلد کو چھونا ضروری ہے۔ ایسے ہی کئی تبصرے کیے گئے جن کے اسکرین شاٹس درج ذیل ہیں:

Screenshot_2023-07-28-22-21-46-984_com.instagram.android-edit-1024x656

Screenshot_2023-07-28-22-22-50-866_com.instagram.android-edit-1024x708

qqqq

واضح رہے کہ نادیہ حسین پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ، ایک کامیاب بیوٹیشن اور ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ علاوہ ازیں وہ اپنا بیوٹی برانڈ بھی چلا رہی ہیں۔ نادیہ حسن شادی شدہ ہیں اور ان کے چار بچے ہیں۔ وہ اکثر اپنے بلاگز اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کے حالیہ مقبول ڈرامے 'مقدر کا ستارہ'، 'بے نام'، 'جلن' اور 'جو نہ مل سکا' ہیں۔

مقبول خبریں