سندھ میں سات روزہ پولیومہم کا آغاز 7 اگست سے ہوگا

مہم کے دوران صوبے کی 374 یو سیز کے 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی


Staff Reporter August 03, 2023
فوٹو: فائل

سندھ میں 7 تا 13 اگست سات روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے دوران 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے تحت 7 سے 13 اگست تک سات روزہ انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے دوران حیدرآباد، جامشورو،کراچی سمیت صوبے سندھ کی 374 یو سیز کے 30 لاکھ سے زائد بچوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ای او سی میں صوبائی ٹاسک فورس - پولیو ریڈینس میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضلعی ڈی سیز آن لائن لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ انسداد پولیو مہم 7 تاریخ سے شروع ہو کر 13 اگست تک جاری رہے گی جس میں حیدرآباد، جامشورو (صرف کوٹری تعلقہ)، کراچی ضلع وسطی،ضلع شرقی ،ضلع جنوبی، ضلع غربی،ضلع ملیر، ضلع کورنگی اور ضلع کیماڑی کی کل 374 یو سیزشامل ہیں۔

اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 3064750 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور 14000 فرنٹ لائن ورکرز (FLWs) بشمول سپروائزر مہم میں حصہ لیں گے۔

 

مقبول خبریں