لاہور میں شہری نے 3 ڈاکوؤں سے مقابلہ کرکے واردات ناکام بنادی

عبدالرحمان نامی موٹرسائیکل سوار نے واردات ناکام بنائی اور مسلح ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔


ویب ڈیسک September 14, 2023
عبدالرحمان نامی موٹرسائیکل سوار نے واردات ناکام بنائی اور مسلح ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔

ہربنس پورہ کے علاقے میں غیر مسلح شہری نے 3 ڈاکوؤں سے مقابلہ کرکے واردات ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز نے واردات اور مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ کینال بینک کے قریب گلی میں عبدالرحمان نامی موٹرسائیکل سوار نے واردات ناکام بنائی اور مسلح ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔

موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے عبدالرحمان کو لوٹنے کی کوشش کی۔ شہری عبدالرحمان موٹر سائیکل گرا کر ڈاکوؤں سے ہاتھا پائی کرتا رہا۔ اس دوران مسلح سیکیورٹی گارڈ مدد کے لیے آیا تو ڈاکو فرار ہوگئے۔

شہریوں کے مطابق 15 روز کے دوران اسی گلی میں یہ تیسری واردات ہے۔

[video width="768" height="832" mp4="https://c.express.pk/2023/09/whatsapp-video-2023-09-14-at-2.27.32-am-1694674219.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے