نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کیلئےمنافع کی شرح میں اضافہ

6 ماہ کیلیے ڈالرسرٹیفکیٹس کی شرح منافع ایک اعشاریہ 30 فیصد سے بڑھا کر 8 اعشاریہ 50 فیصد کردی گئی،اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک September 15, 2023
پاکستانی روپیہ سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 6 فیصد سےبڑھا کر21 اعشاریہ 50 فیصد کردی گئی:فوٹو:فائل

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کیلئےمنافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 3 ماہ کےڈالرسرٹیفکیٹس کا شرح منافع ایک اعشاریہ 25 فیصد سےبڑھا کر8اعشاریہ 25 فیصد جبکہ پاکستانی روپے کا شرح منافع 6 سےبڑھاکر21 فیصد کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ کیلیے ڈالرسرٹیفکیٹس کی شرح منافع ایک اعشاریہ 30 فیصد سے بڑھا کر 8 اعشاریہ 50 فیصد اور پاکستانی روپے سیونگ سرٹیفکیٹ کے لیے 6 ماہ کا منافع 6 سے بڑھا کر 21 اعشاریہ 25 فیصد کردیا گیا ہے۔بارہ ماہ کے ڈالر سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح ایک اعشاریہ 50 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کردی گئی جبکہ 12 ماہ کےپاکستانی روپیہ سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 6 فیصد سےبڑھا کر21 اعشاریہ 50 فیصد کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔