رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

کمپنی نے 29 جون 2023ء کو کنویں میں 1851 میٹر تک کھدائی کی تھی، یومیہ 1.31 ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی پیداوار ہورہی ہے


ویب ڈیسک September 19, 2023
فوٹو انٹرنیٹ

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کردیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، جہاں (ماڑی ایسٹ بلاک) کا 100 فیصد حصہ دار اور واحد آپریٹر او جی ڈی سی ایل ہے۔

ترجمان کے مطابق کمپنی نے 29 جون 2023ء کو کنویں میں 1851 میٹر تک کھدائی کی تھی جس کے بعد گیس کے ذخائر برآمد ہوئے۔

کنویں سے ڈونگان فارمیشن میں 1.1ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ سوئی مین لائم اسٹون میں 1.31ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

رحیم یار خان سے کنویں کی دریافت مقامی وسائل اور توانائی کی طلب و رسد کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ او جی ڈی سی الی ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اعلیٰ کارکردگی اور جدت کے حصول کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔