سرگودھا بگڑے رئیس زادے کی ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش
پولیس اہلکار گاڑی سے ٹکرا کر بونٹ پر گر گیا
سرگودھا کے مصروف ترین لاری اڈا روڈ پر بگڑے رئیس زادے نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں نے وقاص کو گاڑی روکنے کا اشارہ کیا تو اس نے گاڑی بھگا دی، پیچھا کر کے پولیس اہلکاروں نے گاڑی روکی تو وقاص نے گاڑی پولیس اہلکار پر چڑھا دی جس پر پولیس اہلکار گاڑی سے ٹکرا کر بونٹ پر گر گیا۔ ملزم بدستور گاڑی چلاتا رہا۔
چلتی گاڑی کے بونٹ پر گرے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکار کی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
[video width="360" height="626" mp4="https://c.express.pk/2023/09/whatsapp-video-2023-09-24-at-1.40.10-pm-1695544975.mp4"][/video]