امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

80 سالہ شوہر بستر مرگ پر ہے اور جعلی چیک پر پیسے نکلوانے پر بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا تھا


ویب ڈیسک September 24, 2023
امریکا نے 68 سالہ بیوی نے 80 سالہ شوہر کو گولی مار دی، فوٹو: فائل

امریکا میں 80 سالہ شوہر نے 10 ہزار ڈالر کے چیک پر جعلی دستخط سے رقم ہتھیانے، چوری اور دھوکا دہی کے باعث اپنی 62 سالہ بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا جس پر خاتون نے شوہر کو گولی ماردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان چند ماہ سے علیحدگی تھی تاہم وہ ایک ہی گھر کے دو الگ الگ حصوں میں رہ رہے تھے۔ شوہر نے طلاق دینے کے لیے دستاویزات تیار کرنے بھیج دیے تھے۔

رات گئے خاتون اپنے شوہر کے کمرے میں آئیں جو بستر مرگ پر ہیں اور طلاق نہ دینے کی درخواست کی تاہم شوہر نے بیوی کو چور اور دھوکا باز قرار دیتے ہوئے طلاق کے فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔

جس پر بیوی غصے میں آگئی اور ہاتھا پائی کرنے لگی۔ دراز سے شوہر کی پستول نکال کر گولی چلادی جو 80 سالہ قریب المرگ شوہر کی ہتھیلی پر لگی۔

فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ شوہر کو اسپتال منتقل کیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 80 سالہ شوہر کافی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور بستر پر ہیں۔

 

 

مقبول خبریں