’سنگھم اگین‘ کے سیٹ سے رنویر سنگھ کا دبنگ اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
’سنگھم اگین‘ کی ریلیز 15 اگست 2024 کو ہوگی اور اس میں اجے دیوگن، اکشے کمار اور دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں
بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے 'سنگھم اگین' کے سیٹ سے اپنی دلکش تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فرنچائز 'سنگھم' کی پانچویں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن ادا کررہے ہیں۔
سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے 'سمبا' کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

رنویر سنگھ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے خوبصورت کسرتی جسم کو دیکھا جاسکتا ہے اور مداح اس تصویر کو بہت پسند کررہے ہیں۔
'سنگھم اگین' کی ریلیز کیلئے 15 اگست 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔