ترکیہ پارلیمنٹ دھماکے کی ویڈیو حملہ آوروں کی کار کا بھی پتا لگا لیا

ترکیہ پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش پر ایک حملہ آور نے خودکش دھماکا کردیا تھا


ویب ڈیسک October 02, 2023
ترکیہ پارلیمنٹ میں داخل ہونے میں ناکامی پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑال؛یا تھا، فوٹو: رائٹرز

ترکیہ پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی ناکامی پر باہر خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور جس کار میں آئے تھے وہ انھوں نے ایک ویٹرنری ڈاکٹر کو قتل کر کے چھینی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے قریب وزارت داخلہ کی عمارت کو دہشت گردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی اور ناکامی پر ایک حملہ آور نے باہر ہی خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔

ایک حملہ آور نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی تھی جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔ یہ حملہ کرد علیحدگی پسند جماعت نے کیا تھا۔



پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والی کار کا بھی سراغ لگا لیا یہ کار دونوں دہشت گردوں نے ایک ویٹرنری ڈاکٹر کو قتل کرکے چھینی تھی اور اسی کار میں پارلیمنٹ پہنچے تھے۔

مقبول خبریں