ویویک اوبرائے سے فراڈ کرنے والا سابق بزنس پارٹنر گرفتار

سنجے ساہا پر الزام ہے کہ اس نے بزنس کے نام پر اداکار سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم بٹوری اور اسے ذاتی کاموں کیلئے استعمال کیا


ویب ڈیسک October 03, 2023
فوٹو : فائل

ممبئی انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پولیس نے بالی وڈ اداکار ویویک اوبرائے سے فراڈ کرنے والے ان کے سابق بزنس پارٹنر کو گرفتار کرلیا ہے۔

سنجے ساہا نامی شخص پر الزام ہے کہ انہوں نے بزنس کے نام پر اداکار سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم بٹوری اور اسے اپنی ذاتی کاموں کیلئے استعمال کیا۔

ویویک اوبرائے کی کمپنی نے جولائی میں پولیس کو شکایت درج کرائی تھی جس میں سنجے کے ساتھ ان کی والدہ نندتا ساہا اور رادھیکا نندا سمیت دیگر افراد پر بھی فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا۔

پولیس شکایت کے مطابق ملزمان نے اداکار کو ایونٹ مینجمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے رقم لگانے پر آمادہ کیا اور منافع کا جھانسا دیا لیکن اس رقم کو مبینہ طور پر ذاتی استعمال کیلئے خرچ کیا گیا۔

اداکار کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف کرمنل بریچ آف ٹرسٹ، چیٹنگ اور کامن انٹینشن پر مبنی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں