عرفی جاوید کو گرفتار نہیں کیا پولیس نے وائرل ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا

وائرل ویڈیو میں شامل خواتین کا تعلق پولیس سے نہیں ہے اور ان کے خلاف کریمنل کیس بنایا جارہا ہے، ممبئی پولیس


ویب ڈیسک November 04, 2023
(فوٹو: انسٹاگرام)

ممبئی پولیس نے عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کل سے وائرل تھی جس میں نازیبا لباس پہننے پر پولیس کے لباس میں دو خواتین عرفی جاوید کو گرفتار کرکے وین میں بٹھا کر لے جاتی ہیں۔

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحت کرتے ہوئے ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور پولیس کو بدنام کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔



ممبئی پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو میں شامل خواتین کا تعلق پولیس سے نہیں ہے اور ان کے خلاف کریمنل کیس بنایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق جعلی پولیس افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں استعمال ہونے والی وین بھی بر آمد کرلی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں