سنگھم اگین میں اکشے کمار کی زبردست انٹری
’سنگھم اگین‘ کی ریلیز کیلئے 15 اگست 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے
بالی ووڈ کی نئی آنے والی میگا ایکشن فلم "سنگھم اگین" میں سُپر اسٹار اکشے کمار کے کردار کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی۔
اکشے کمار نے اپنے آفشیل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ایکشن سے بھرپور اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگاتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "آئیلا رے آئیلا، سوریاونشی آئیلا، 'اے ٹی ایس چیف ویر سوریاونشی' کی انٹری کا وقت ہوگیا ہے۔ کیا آپ تیار ہیں؟"۔
فلم "سنگھم اگین" میں اکشے کمار کی زبردست انٹری نے مداحوں کو پُرجوش کردیا ہے اور وہ پوسٹ پر تبصرے کرکے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فرنچائز 'سنگھم' کی پانچویں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن ادا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کی 'لیڈی سنگھم' کے روپ میں تصویر وائرل
'سنگھم اگین' کی ریلیز کیلئے 15 اگست 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون، کرینہ کپور اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔
سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے 'سمبا' کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔