لکی مروت میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد دھماکے کی زد میں آ گئے 2 بھائی جاں بحق
بم دھماکا کھیتوں میں چھپائے گئے آئی ای ڈی کا ہوسکتا ہے، پولیس
تھانہ برگی کے علاقہ اوژاکئی میں دھماکے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے پانچ افراد دھماکے کی زد میں آ گئے جس میں دو بھائی بم دھماکا میں جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکا کھیتوں میں چھپائے گئے آئی ای ڈی کا ہوسکتا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی 17 سالہ سعید زمان اور 5 سالہ امان اللہ شامل ہیں۔