امریکا ٹریفک حادثات میں مارے گئے جانوروں کا گوشت کھانے والی خاتون

مینڈرس نے یہ طرز زندگی دنیا کے عوام کو کنٹرول کرنے والے خفیہ نظام (matrix) سے بچنے کے لیے اپنایا ہے


ویب ڈیسک December 06, 2023
امریکا کے ایک خوبصورت مقام پر لی گئی خاتون کی تصویر، [فائل-فوٹو]

امریکا میں چار سال سے قدرتی مقامات میں رہائش اختیار کرنے والی خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ سڑک پر مارے گئے جانوروں کو گوشت کھاتی ہیں تاکہ ان کی موت بےمقصد نہ ہو۔

امریکی ریاست اوریگون سے تعلق رکھنے والی مینڈرس بارنیٹ ایک حیرت انگیز دعوے کے بعد کافی وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے سات دن اور 24 گھنٹے بغیر کسی گھر کے قدرتی مقامات میں رہتی آئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس دوران کار حادثے میں مارے گئے جانوروں کا گوشت بھی کھاتی رہی ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے ان جانوروں کی موت رائیگاں نہیں جائے گی ۔

fghj

32 سالہ مینڈرس بارنیٹ نے ساؤتھ ویسٹ نیوز سروس کو شہری زندگی کٹ کر خانہ بدوشوں والی زندگی کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا اس دوران وہ اچھے طریقے سے جان گئی ہیں کہ کونسا مرا ہوا جانور کتنا تازہ ہے۔

مینڈرس نے یہ طرز زندگی دنیا کے عوام کو کنٹرول کرنے والے خفیہ نظام (matrix) سے بچنے کے لیے اپنایا ہے اور اس کے لیے پچھلے چار سالوں سے ایک خیمے میں رہ رہی ہے۔

kiu

مینڈرس اکثر فیس بک پر اپنی زندگی کے بارے میں اور مخلتف مہمات کے بارے میں اپ ڈیٹس پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے اپنی خانہ بدوش زندگی کا آغاز جولائی 2019 میں شروع کیا جب ان کی ملاقات ایک ایسے لڑکے سے ہوئی جو چھ سال سے گھوڑے پر مختلف مقامات کا سفر کر رہا تھا۔

kjh

مینڈرس اس کے اس طرز زندگی سے اس قدر متاثر ہوئی کہ اس نے وائلڈ لائف ٹیکنیشن کے طور پر اپنی ملازمت چھوڑ دی اور انسانی تہذیب سے کٹ کر زندگی بسر کرنے کو ترجیح دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں