احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پھر ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی

اس سے قبل بھی جج محمد بشیر نے درخواست دی تھی جو طبیعت بہتر ہونے پر واپس لے لی تھی


ویب ڈیسک February 03, 2024
اس سے قبل بھی جج محمد بشیر نے درخواست دی تھی جو طبیعت بہتر ہونے پر واپس لے لی تھی

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پھر طبی بنیادوں پر رخصت مانگ لی۔

جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی۔ انہوں نے درخواست لکھ کر کہا ہے کہ 14 مارچ کو ریٹائرمنٹ تک رخصت دی جائے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست وصولی کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے مقدمات سننے والے جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹیاں مانگ لیں

اس سے قبل بھی جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست دی تھی لیکن طبیعت بہتر ہونے پر انہوں نے اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں