کراچی 7 زندگیاں سسک رہی تھیں مگر سول ایوی ایشن نے غیرقانونی ’’نو ٹم‘‘ جاری کر دیا

کولڈ اسٹوریج میں پھنسے ہوئے 7 افراد کو ریسکیو کیے بغیر ’’نوٹم‘‘ کا اجرا عالمی سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی تھا


Tufail Ahmed June 11, 2014
ایئرپورٹ کارگوٹرمینل میں آگ لگی ہوئی تھی اورسی اے اے نے کارکردگی دکھانے کیلیے فضائی آپریشن شروع کردیا فوٹو: اے ایف پی

کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعدسول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن شروع کرنے کاغیر قانونی ''نوٹم '' جاری کیاگیا تھاجو عالمی سطح پربین الاقوامی سیفٹی قوانین کی خلاف بھی تھا کیونکہ اس وقت ایئرپورٹ کے کارگوٹرمینل میں آگ لگی ہوئی تھی ۔

جہاں 7 افراداپنی زندگی کی بھیک مانگ رہے تھے،سول ایوی ایشن اتھاڑتی نے ایئرپورٹ کے کارگوٹرمینل میں پھنسے7افراد کو بچانے کے بجائے پیرکی شام 4بجے کمرشل فضائی آپریشن شروع کرکے حکومت کواپنی عمدہ کارکردگی ظاہرکرنے کاپیغام دیالیکن اسی اثنا میں7 جانیں کارگو میں سسکتی بلبلاتی اورکسمپرسی کی حالت میں جل کردم توڑرہی تھیں،مرحومین کے اہلخانہ اورسول سوسائٹی نے سول ایوی ایشن کی اس مجرمانہ غفلت پرجواب طلب کررہے ہیں۔اتوارکوکراچی ایئرپورٹ پردہشت گردوں کے حملے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے پیرکی شام جناح ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن شروع کرنے کا نوٹم (NOTAM )جاری کیاتھایہ نوٹم ڈائریکٹرآپریشن سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیاگیاتھا۔

جودنیاکے تمام ممالک کی سول ایوی ایشن اداروںکوبھی میل کے ذریعے بھیجاگیاتھااورنوٹم کی اطلاع پائلٹس کوبھی دی گئی تھی تاکہ پائلٹس کومطلع کیاجاسکے کہ کراچی کے ایئرپورٹ کومکمل فعال کرکے فضائی آپریشن شروع کردیاگیا،''نوٹم''کو سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پربھی ڈاؤن لوڈکیاگیاتھا۔ماہرین ایوی ایشن کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن بحال کرنے کا''نوٹم''غیر قانونی تھاکیونکہ جس وقت سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے نوٹم جاری کیااس وقت تک ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل میں آگ لگی ہوئی تھی اورسول ایوی ایشن کی فائرٹینڈزبھی غیرفعال تھیں۔

بین الاقوامی سول ایوی ایشن کے قواعد کے مطابق ایئرپورٹ کی عمارت میں آگ لگنے اورعمارت میں پھنسے ہوئے افرادکو ریسکیو(نکالے) بغیرفضائی آپریشن شروع کرنے کا''نوٹم''جاری نہیں کیاجاسکتا، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی گائیڈلائن کے مطابق ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن شروع کرنے سے قبل سول ایوی ایشن ایئرپورٹ پرنصب تمام آلات چیک کوچیک کیاجاتاہے جس کے بعد ایئرپورٹ کوفعال کرنے کیلیے باقاعدہ سرٹیفیکٹ جاری کیاجاتا ہے۔

 

 

 

مقبول خبریں