پی ایس ایل 9؛ فائنل سے قبل رضوان اور شاداب کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ

ویب ڈیسک / اسپورٹس رپورٹر  اتوار 17 مارچ 2024
فوٹو: پی ایس ایل

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل پیر کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا آغاز رات 9 بجے جبکہ ٹاس 8:30 بجے ہوگا جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

PSL FINAL 2

فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

PSL FINAL 3

یہ فوٹو شوٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت پر کیا گیا جس میں کراچی کی پہچان منی بس کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔

PSL FINAL 4

کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ملتان سلطانز اپنا مسلسل چوتھا فائنل کھیلے گی۔

PSL FINAL 5

ملتان سلطانز 2021 کے ایڈیشن میں چیمپئن بنی تھی جبکہ 2021 اور 2022 میں رنر اپ رہی تھی۔

PSL FINAL 6

ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ایلیمینیٹر میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

PSL FINAL 7

دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بار 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا، دونوں ٹیمیں فائنل میں جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔

فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے اور مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔