ٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 59 رنزسے ہرادیا

برینڈن میکولم کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


ویب ڈیسک September 21, 2012
برینڈن میکولم کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 59 رنزسے شکست دیدی۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے آغاز سے ہی جارحانہ بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ برینڈن میکولم نے 123 رنز کی شانداراننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے عبد الرزاق نے 2 اورمشرفے مرتضٰی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

192 رنز کے تعاقب میں ناصر حسین کی نصف سنچری بھی بنگلہ دیش کو فتح نہ دلاسکی اور پوری ٹیم 20 اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پرصرف 132 رنزہی بناسکی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ملز اورساؤتھی نے عمدہ بولنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے 33 اور 16 رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

برینڈن میکولم کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں