جب وی میٹ کی اداکارہ کی 23 سالہ بیٹی چل بسیں

دیویا سیٹھ کی بیٹی کو چند روز قبل بخار ہوا تھا، رپورٹس


ویب ڈیسک August 07, 2024
بالی ووڈ شخصیات نے بیٹی کی موت پر اداکارہ سے افسوس کا اظہار کیا:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ' جب وی میٹ ' کی اداکارہ کی 23 سالہ بیٹی انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 'جب وی میٹ' میں اداکار شاہد کپور کی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیویا سیٹھ شاہ نے اپنی 23 سالہ بیٹی مہیکا شاہ کے گزرجانے کی اطلاع سوشل میڈیا پردی۔ اداکارہ نے مداحوں سے اپنی بیٹی کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست دی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ مہیکا شاہ کو چند روز قبل بخار ہوا تھا۔ مہیکا شاہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور متعدد ہٹ فلموں میں معاون کردار ادا کرنے والی سشما سیٹھ کی نواسی تھیں۔

بالی ووڈ شخصیات نے دیویا سیٹھ کی نوجوان بیٹی کی اچانک موت دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں