بارشیں زرعی شعبے کو 250 ارب روپے نقصان کاخدشہ

پورے ملک میں 20 لاکھ ایکڑپرکاشت فصلیں مکمل تباہ یا بری طرح متاثر ہوئیں


Business Reporter September 22, 2012
پورے ملک میں 20 لاکھ ایکڑپرکاشت فصلیں مکمل تباہ یا بری طرح متاثر ہوئیں. فوٹو: رائٹرز

KARACHI: حالیہ بارش اورسیلاب کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں زرعی شعبے میں 250 ارب روپے مالیت کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

زرعی شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون سیزن زراعت سیکٹر کیلیے تباہ کن رہاہے، شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں تقریباً 20لاکھ ایکڑ اراضی پر کاشت کی گئی فصلیں یا تو مکمل تباہ ہوگئیں یا پھرانہیں شدیدنوعیت کا نقصان پہنچا۔

جبکہ بارشوں اور سیلابی ریلوںسے جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق حالیہ سیلاب سے کپاس کی 20لاکھ گانٹھیں تباہ ہوگئیں۔

اسی طرح 20لاکھ ٹن اری 6چاول کی فصل، 70 فیصد سورج مکھی کی فصل، 50 فیصد پیازکی فصل، 50 فیصد ٹماٹرکی فصل اور 40 فیصد سبزمرچ کی فصل متاثر ہوئی، لائیواسٹاک کو بھی نقصان پہنچا۔

مقبول خبریں