لکڑی پر منٹوں میں دلکش نقاشی کرنیوالی روبوٹک مشین

نیو یارک میں ماہرین نے ایسی رو بوٹک مشین تیار کی ہے جو منٹوں میں سخت لکڑی پر ایسی نقاشی کر تی ہے


Net News July 16, 2014
نیو یارک میں ماہرین نے ایسی رو بوٹک مشین تیار کی ہے جو منٹوں میں سخت لکڑی پر ایسی نقاشی کر تی ہے، فوٹو : فائل

کچھ عرصہ قبل ماہر کاریگر ہی لکڑی پر تراش خراش کر کے دلکش بیل بوٹے بناتے تھے مگر اب ان کے ساتھ ساتھ یہ کام مشینوں نے بھی سنبھال لیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک میں ماہرین نے ایسی رو بوٹک مشین تیار کی ہے جو منٹوں میں سخت لکڑی پر ایسی نقاشی کر تی ہے کہ عام سی لکڑی قیمتی شے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ کمپیوٹر سے منسلک اس رو بوٹک مشین کو من پسند ڈیزائن سے آگاہ کر دیا جاتا ہے جسے یہ اپنے تیز دھار والے آلے سے تراش کر لکڑی کی سطح پر بنادیتا ہے۔

مقبول خبریں