کینیڈا کے سفید جزیرے میں پہلی مسجد کی تعمیر کی اجازت

علاقے میں80غیرملکی مسلمان ہیں،صرف ایک مقامی مرد، 6خواتین مسلم ہیں


این این آئی July 16, 2014
علاقے میں80غیرملکی مسلمان ہیں،صرف ایک مقامی مرد، 6خواتین مسلم ہیں۔ فوٹو؛فائل

کینیڈاکے شمال میں واقع سفید جزیرے ایکالویت میں پہلی مسجدکی تعمیرکی اجازت دے دی گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزیرے میں 80 غیر ملکی مسلمان آبادہیں جن میں سے 30عرب ممالک اور باقی بھارت اورصومالیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جزیرے میں مقامی اسکیمونسل کے 8ہزارباشندے آبادہیں جن میں صرف ایک مقامی مرد اور 6خواتین مسلمان ہیں۔ ان مٹھی بھر مسلمانوں کامشترکہ خواب مسجدکی تعمیرتھا۔

وہ اپنی اس چھوٹی سی دنیا میں اللہ اکبرکی آوازسننے کوترس گئے تھے۔ اب ان کی امیدیں برآئی ہیں۔ مقامی حکومت نے ایک مسجدکی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ ایکالویت ریاست نونافوت کا دارالحکومت بھی ہے۔

مقبول خبریں