’ڈیڑھ عشقیہ‘ میں مادھوری کے ساتھ کام کا خواب پورا نہ ہو سکا عدنان شاہ ٹیپو

فلم میں نواب کا کردار ادا کرنے والا تھا جو بعد میں اداکار وجے راز کو ملا، اداکار


ویب ڈیسک October 20, 2024
فوٹو : فائل

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ فلم میں کام نہ کر سکنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں عدنان شاہ ٹیپو نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان فیصل قریشی نے ان سے سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ آپ نے فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' میں مادھوری کے ساتھ کام نہ کر پانے کا ذکر کیا تھا، اس کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ انہوں نے فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' کے لیے کئی آڈیشن دیے تھے اور وہ اس فلم میں نواب کا کردار ادا کرنے والے تھے، جو بعد میں اداکار وجے راز کو ملا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کی دیرینہ خواہش تھی، اور فلم میں نواب کا کردار صرف اس لیے کرنا چاہتے تھے تاکہ انہیں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے