ریلویز پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری، 2 افسران نوکری سے برخاست

برخاست ہونے والے ملازمین میں کراچی ڈویژن کے آفس سپرنٹنڈنٹ فیض رسول اور سکھر ڈویژن کے ہیڈ کلرک عدیل معین شامل ہیں


ویب ڈیسک October 24, 2024

لاہور:

آئی جی ریلویز پولیس نے کرپشن اور فرائض میں سنگین غفلت برتنے والے افسران اور ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، فرائض میں سنگین غفلت برتنے پر 2 افسران کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

برخاست ہونے والے ملازمین میں کراچی ڈویژن کے آفس سپرنٹنڈنٹ فیض رسول اور سکھر ڈویژن کے ہیڈ کلرک عدیل معین شامل ہیں۔ دونوں ملازمین کو اپنے فرائض میں سنگین غفلت برتنے پر نوکری سے فارغ کیا گیا۔

اس کے علاوہ، کرپشن کے الزامات پر ڈی آئی جی ساؤتھ کے پرائیویٹ سیکریٹری فضل محمود کو سی پی او ریلویز کلوز کر دیا گیا ہے اور مفصل انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی جی ریلویز پولیس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈویژنل ایس پیز نے بدعنوانی اور فرائض میں غفلت برتنے پر متعدد ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی جی ریلویز پولیس فورس کو مستعد اور کرپشن فری بنانے کے لیے پر عزم ہیں جس کے تحت محکمے میں افسران اور ملازمین کے کڑے احتساب کا عمل جاری ہے۔ اسی تسلسل میں ناقص کارکردگی اور لاتعداد شکایات موصول ہونے پر متعدد افسران کے تبادلہ جات بھی کر دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے