انڈر19 ایشیاء کپ: بھارت کیخلاف جیت پر چیئرمین پی سی بی کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا


ویب ڈیسک November 30, 2024

مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم کی فتح کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات  کی اور میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ شاہزیب خان نے بہترین بیٹنگ اور علی رضا نے عمدہ باولنگ کی ۔ آئندہ بھی اسی جذبے سے کھیلنا ہے۔آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو کارکردگی پر آگے آنے کا موقع دیں گے۔ آپ پاکستان کا سرمایہ ہیں اور کرکٹ بورڈ پاکستان کے مستقبل پر سرمایہ کاری کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہیڈ کوچ وسیم،  مینجر غلام علی کو بھی مبارک باد دی۔

اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ایڈوائزر عامر میر۔ سلمان نصیر بھی چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں