پی ٹی آئی احتجاج سے نمٹنے کیلیے پولیس کے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد خرچ ہوگئے

پولیس حکام نے حکومت سے علاج، کھانے پینے و رہائش کے علاوہ آنسو گیس شیلز کی خریداری سمیت دیگر اخراجات مانگ لیے


ویب ڈیسک December 07, 2024

لاہور:

پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس کے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد خرچ ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج پولیس کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد میں پڑ گیا۔ نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر 27 ہزار کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا جب کہ 2 ہزار کی نفری اسلام آباد پولیس کو بھی بھجوائی گئی تھی۔

مظاہرین نے پولیس کے 131 ملازمین زخمی اور ایک اہل کار کو شہید کیا۔ 20 ملازمین کو پرتشدد مظاہرین نے مغوی بنایا، جنہیں پولیس نے بازیاب کروایا۔ اس دوران پولیس کو صرف تیل، کھانے پینے و رہائش کی مد میں ایک ارب روپے کے قریب کے اخراجات کرنے پڑے۔

حکام کے مطابق نومبرکے 7 روزہ احتجاج میں پولیس نے50 کروڑ روپےحکومت سےمانگ  لیے۔ 

ہیڈ آفس کی جانب سے 60 ہزار آنسو گیس شیلز پولیس کو اکتوبر اور نومبر کے احتجاج میں تمام اضلاع کو دیے گئے۔ آنسو گیس شیل پولیس نے احتجاج سے قبل ہنگامی بنیادوں پر 40 کروڑ کے خریدے۔ درجنوں پولیس کی گاڑیاں مظاہرین نے جلا دیں یا توڑ کر ناکارہ بنا دیں۔ مظاہرین  نے اینٹی رائٹ کٹس،ہیلمٹس و اسلحہ چھین کرلاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکومت سے نومبر کے احتجاج کے حوالے سے اخراجات مانگے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں