عظیم بلے باز حنیف محمد بعد از مرگ پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

محسن نقوی نے حنیف محمد کی خدمات کے اعتراف میں ان کے صاحب زادے شعیب محمد کو ایک کیپ اور خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ شیلڈ پیش کی


اسپورٹس رپورٹر February 12, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد کو بعد از مرگ پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

بدھ کو نیشنل  اسٹیڈیم میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے حنیف محمد کی خدمات کے اعتراف میں ان کے صاحب زادے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کو ایک کیپ اور خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ شیلڈ پیش کی۔

چیئرمین پی سی بی نے حنیف محمد کی کرکٹ میں خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔شعیب محمد نے اپنے والد کا نام ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔

81 برس کی عمر میں انتقال کر جانے والے حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12 سینچریز اور 15 ففٹیز کی مدد سے 3915 رنز اسکور کیے۔ کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے پکارے جانے والے حنیف محمد نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سینچری بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

محمد برادران میں شامل حنیف محمد کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور 337 رنز تھا جبکہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 499 رنز کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں