کراچی ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی انٹرنیشنل فلائٹ ڈومیسٹک ٹرمینل میں پارک کروا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق غیرملکی ائیرلائن کی پرواز رات 12 بجکر 50 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔ غیرملکی طیارے کوانٹرنیشنل کے بجائے ڈومیسٹک ٹرمینل پر پارک کروا دیا گیا۔ غلطی کا پتہ چلنے کے بعد طیارے کو پش بیک کرکے انٹرنیشنل ٹرمینل پر لایا گیا۔ ذیر ملکی طیارے کی غلط پارکنگ پی اے اے حکام کی غلطی کی وجہ سے ہوئی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جس وقت طیارہ لینڈ ہوا اس وقت بین الاقوامی پارکنگ میں جگہ اور بورڈنگ برج خالی نہیں تھا۔ ایمریٹس ائیرلائن کے طیارے کو اسی وجہ سے ڈومیسٹک پارکنگ میں پارک کرایا۔ یہ معمول کی بات یے اور اے ٹی سی اور ائیرسائیڈ حکام پائلٹ سے رابطے میں ہوتے ہیں۔