نازیبا سوال معاملہ؛ رنویر الہ آبادیہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا کیا؟ پولیس بھی ناکام

رنویر کا فون بند ہے، اور ان کی رہائش گاہ پر بھی تالا لگا ہوا ہے


ویب ڈیسک February 15, 2025

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ، جو حال ہی میں ایک متنازعہ کامیڈی شو میں اپنے نازیبا سوال کی وجہ سے خبروں میں تھے، اب منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں۔ ممبئی پولیس کے مطابق رنویر کا فون بند ہے، اور ان کی رہائش گاہ پر بھی تالا لگا ہوا ہے۔

رنویر الہ آبادیہ کو ان کے متنازع تبصروں پر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ رنویر سے رابطہ کرنے سے قاصر ہے۔ ان کے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، جن میں انہیں مزاحیہ شو ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ کے دوران نامناسب ریمارکس کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

رنویر نے اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست کے ساتھ بھارتی سپریم کورٹ کا رخ کیا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا ہے کہ مقدمے کو جلد ہی سماعت کے لیے لسٹ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رنویر الہ آبادیہ نے سمے رائنا کے شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں اپنے متنازع سوال پر ایک ویڈیو پیغام میں معافی بھی مانگی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے الفاظ نہ تو مناسب تھے اور نہ ہی مزاحیہ۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

رنویر کے پروگرام میں کہے گئے الفاظ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے تھے، جس پر انہیں سخت تنقید اور مذمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے لوگوں نے ان کے تبصروں کو غیر ذمے دارانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا تھا۔ تاہم ان تمام واقعات کے بعد اب یوٹیوبر منظرعام سے بالکل غائب ہوگئے ہیں اور کسی سے رابطے میں نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں