لبنان پر اسرائیلی جارحیت، ایک شخص جاں بحق، فائرنگ سے متعدد زخمی

شیبا قصبے کے قریب اسرائیلی فورسز نے گھروں پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی


ویب ڈیسک February 20, 2025

بیروت: لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملے کا ہدف حزب اللہ کا ایک عسکریت پسند تھا۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق، اسرائیلی ڈرون نے بدھ کے روز جنوبی سرحدی قصبے عیتا الشعب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، یہ حملہ حزب اللہ کے ایک جنگجو کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا، جو مبینہ طور پر اسلحہ لے جا رہا تھا۔

وززانی بارڈر ریجن میں بھی ایک شخص زخمی ہوا، جہاں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔ شیبا قصبے کے قریب اسرائیلی فورسز نے گھروں پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

 

مقبول خبریں