شعلے فلم کا وہ اداکار جس کو معاوضے میں ’فریج‘ دیا گیا

اس فریج کو انہوں نے آج بھی محفوظ رکھا ہوا ہے


ویب ڈیسک February 22, 2025

بھارتی ہدایتکار رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں بے پناہ کامیابی اور شہرت حاصل کی اور آج بھی مداحوں کے دل کے قریب ہے۔ ریلیز کے ابتدائی دنوں میں یہ فلم زیادہ کامیاب نہیں ہوئی تھی لیکن بعد میں چرچا بڑھا اور یہ ایک بڑی کامیاب فلم بن گئی۔

اس فلم نے نہ صرف بہت زیادہ پیسہ کمایا بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں شامل بھی ہو گئی۔ شعلے نے اس دور میں تقریباً 35 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

اس فلم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں جیسے امیتابھ بچن، دھرمندر، ہیما مالنی، امجد خان، جایا بچن، اور سنجیو کمار نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کہا جاتا ہے کہ دھرمندر نے اپنی کردار کے لیے 1,50,000 روپے فیس وصول کی، لیکن ایک اور اداکار تھے جنہوں نے پیسے کی بجائے ایک فریج بطور معاوضہ لیا۔

یہ اداکار، جن کا نام سچن پگلنکار ہے، بچپن میں 65 سے زائد فلموں میں بطور چائلڈ اداکار کے کام کر چکے ہیں اور 50 سے زائد فلموں کی ہدایتکاری بھی کر چکے ہیں۔ سچن نے شعلے میں احمد کا کردار ادا کیا تھا، اور ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔

 سچن پگلنکار کے مطابق 1970 کی دہائی میں فریج ایک قیمتی چیز سمجھا جاتا تھا اس لیے انہوں نے پیسوں کے بجائے فریج کو بطور معاوضہ لیا اور اس فریج کو انہوں نے آج بھی محفوظ رکھا ہوا ہے۔

مقبول خبریں