ماں کے آئس کریم کھانے پر بچے نے پولیس کو بلا لیا

بچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ نے اس کی آئس کریم کھا لی ہے اور ان کو اس لیے جیل جانا چاہیئے


ویب ڈیسک March 13, 2025

امریکا میں چار سالہ بچے نے والدہ کے آئس کریم کھانے پرپولیس کو بلالیا۔

امریکی ریاست ونسکونسن کی ماؤنٹ پلیزنٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ میں بتایا کہ دو افسران ایک گھر پہنچیں جہاں سے ایک چھوٹے بچے نے 911 پر کال کرتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی والدہ بہت بری ہیں ان کو جیل جانا چاہیئے۔

چار سالہ بچے نے رسپانڈنگ افسر کو بتایا کہ اس کی والدہ نے اس کی آئس کریم کھا لی ہے اور ان کو اس لیے جیل جانا چاہیئے۔

بعد ازاں بچے نے اپنی والدہ کی سزا کے حوالے سے خیالات بدل لیے اور کہا وہ بس اور آئس کریم کھانا چاہتا ہے۔

جس کے بعد افسران اگلے دن کچھ آئس کریم لے کر اس کے گھر گئے تاکہ بچے کو سرپرائز دیں کیوں کہ اس نے اپنی ماں کو مزید پریشان نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں