لداخ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فوجی کیمپ چھوڑ کر بھاگ نکلے

کیمپ میں خوف و ہراس، فوجی بوکھلاہٹ میں دوڑتے رہے، وجوہات معلوم نہ ہوسکیں


ویب ڈیسک May 05, 2025

لداخ کے علاقے لیہہ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کیمپ میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔ بھارتی فوجی اپنا ساز و سامان چھوڑ کر کیمپ خالی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

آگ ڈگری کالج کے قریب واقع کیمپ میں لگی، جس نے کچھ ہی دیر میں شدت اختیار کر لی۔ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سامنے آنے والی تصاویر میں کیمپ سے کثیف دھواں اٹھتا ہوا صاف نظر آ رہا ہے۔ فوجی حکام اب تک آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واقعے نے بھارتی فوج کی تیاریوں اور حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر واقعے پر طنزیہ تبصرے جاری ہیں۔

 

مقبول خبریں