مستونگ میں گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

کار سوار افراد کانک سے مستونگ جا رہے تھے، لیویز حکام


ویب ڈیسک May 06, 2025
فائل فوٹو

کوئٹہ:

مستونگ کے علاقے تیری روڈ پر کلی ہزار خان کے قریب گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کانک سے ہے، کار سوار افراد کانک سے مستونگ جا رہے تھے۔

نامعلوم مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

لیویز حکام کے مطابق لاشوں کو مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت محمد اعظم، آغا محمد اور بی بی پروین کے نام سے ہوئی۔

مقبول خبریں