شراب و اسلحہ برآمد کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

پولیس نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی


ویب ڈیسک May 07, 2025

کراچی:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمد کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور کی جانب سے انکے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تعمیلی رپورٹ آج عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

مقبول خبریں