سرگودھا: بااثر افراد کا بوڑھی ماں کے سامنے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد، ویڈیو بھی بناتے رہے

عمران اپنی والدہ کے ساتھ ڈیرے پر تھا، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر بوڑھی ماں کے سامنے برہنہ کرکے تشدد کیا


ویب ڈیسک May 18, 2025

پنجاب کے ضلع سرگودھا کے شہر بھلوال کے علاقہ 15چک میں بااثر افراد نے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کیا اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ  عمران اور اس کی والدہ ڈیرے پر موجود تھے کہ مسلح افراد گھر میں گھس آئے،  مسلح افراد نے بوڑھی ماں کے سامنے بیٹے کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

سرگودھا پولیس  نے بتایا کہ ملزمان تشدد کرنے کی باقاعدہ ویڈیو بناتے رہے اور گالم گلوچ کرتے رہے، فوری طور پر نوجوان پر تشدد کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

ڈی پی او صہیب اشرف نے نوٹس لے کر متعلقہ پولیس کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد تھانہ بھلوال صدر پولیس نے مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا۔

مقبول خبریں